• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت نے بلیک ہولز کا مطالعہ کرنے کے لیے مشن خلاءمیں بھیج دیاتازترین

January 01, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت نے خلاء میں بلیک ہولز کا مطالعہ کرنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ایک بیان میں کہا کہ ایکس رے پولری میٹر سیٹلائٹ (ایکس پی او سیٹ) کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی 58 کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق پیر کو صبح 9 بج کر 10 منٹ پر جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے خلاء کی جانب بھیجا گیا ۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن آسمانی ذرائع سے کائناتی ایکس ریز کے پولرائزیشن کا مطالعہ کرنے کے لیے بھارت کی پہلی مخصوص سائنسی کوشش  ہے۔