• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوعبوری ضمانت پر رہا کردیاتازترین

May 10, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی سپریم کورٹ نے ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے تحت رہائی سے کجریوال کوملک میں جاری عام انتخابات میں اپنی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کی انتخابی مہم چلانے کا موقع ملے گا۔

عدالتی حکم کے مطابق کیجریوال کو 2 جون کو خود کو حکام کے حوالے کرتے ہوئے  واپس جیل جانا ہوگا۔

بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے سات مراحل پر مشتمل عام انتخابات  کے اب تک تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں آخری مرحلہ کے تحت  یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔