نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر شہرمیں ایک بار پھر گاڑیوں کی نقل و حرکت اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔
ریاست کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ ملکی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) "شدید" زمرے میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث ٹریفک اور تعمیراتی سرگرمیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
وفاقی حکومت کے کمیشن برائے ایئر کوالٹی منیجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے اے کیو آئی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے گردو ونواح میں غیر ضروری تعمیراتی کام سمیت بی ایس-تھری پٹرول اور بی ایس -فور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا۔