بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت پبلک سیکورٹی نے ملک بھر میں عوامی تحفظ کے اداروں کو حکم دیا ہے کہ آئندہ موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران شراب پی کر اور نشے میں گاڑی چلانے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
وزارت کی طرف سے منگل کو جاری ایک سرکلر کے مطابق، تعطیلات کے دوران اور تعطیل سے پہلے اور بعد میں ایسی سرگرمیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیاجائےگا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحفظ کے اداروں کے ٹریفک کنٹرول کے محکمے رات کے وقت اور دیہی علاقوں میں مزید پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے قانون کے نفاذ اور چیکنگ کو تیز کریں گے۔