بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئر اہلکارنے موسم بہار کے تہوار کے سفری رش سے قبل ٹرانسپورٹ کی صلاحیت کو مکمل استعمال اور ٹرانسپورٹ کی استعداد میں اضافے کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھون لِن نے ایک اجلاس میں کہا کہ موسم بہار کے تہوار کے سفری رش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین کارکردگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔
موسم بہار کا تہوار، چین کا سب سے بڑا روایتی تہوارہے جو 10 فروری کو منایا جائے گا، لوگوں کی جانب سے خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کے لیے گھروں کو واپسی کی وجہ سے تہوار کے 26 جنوری سے 5 مارچ تک جاری رہنے والے سفری رش کے دوران ٹرانسپورٹ کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
سرکاری اندازوں کے مطابق، ملک میں سفری رش کے دوران ریکارڈ تعداد میں ریلوے اور ہوائی جہازوں سے سفر کی توقع ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق، ریلوے نیٹ ورک سے سفری رش کے دوران 48 کروڑ سفری دوروں کی توقع ہے، جو کہ گزشتہ سال سے37.9 فیصد زیادہ ہے۔
چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، اس سال کے سفری رش کے دوران چین کے شہری ہوابازی کے شعبے کی طرف سے 8 کروڑ سے زیادہ سفری دوروں کا امکان ہے۔