قاہرہ(شِنہوا)مصر کی سوئز کینال اتھارٹی کے چیئرمین اسامہ رابی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کےبحران کی وجہ سے مالی سال 2023/2024 کے دوران مصر کی سوئز کینال کی سالانہ آمدن میں تقریباً 23.4 فیصد کمی ہوئی۔
اپنے بیان انہوں نے کہا کہ جون میں ختم ہونے والے مالی سال 2023/2024 میں آمد ن کم ہو کر 7.2 ارب امریکی ڈالررہ گئی جو ایک سال قبل 9.4 ارب امریکی ڈالر تھی۔انہوں نے کہا کہ نہر سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد مالی سال 2023/2024 کے دو ران کم ہو کر 20 ہزار48 رہی جو مالی سال 2022/2023 میں 25 ہزار 9سو 11 تھی۔
انہوں نے آمدن میں کمی کی وجہ بحیرہ احمر میں سکیورٹی خدشات کو قرار دیا جس کی وجہ سے بحری جہازوں کے مالکان اور انہیں چلانے والی کمپنیاں متبادل راستے اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی نہ صرف سوئز نہر کو متاثر کر رہی ہے بلکہ بحری ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ،تجارتی نقل وحمل اور عالمی سپلائی چینز پر بھی اس کامنفی اثر پڑ رہا ہے جبکہ متبادل راستے اختیار کرنے سے وقت کے دوارنیے اور اخراجات میں اضا فہ ہوتا ہے۔