اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کم کرنےکی جاری کوششوں میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے اپنے ثابت قدم عزم کا اظہار کیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ چین بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی، یمن کے مسئلے کے سیاسی تصفیے، غزہ میں لڑائی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی نقل و حمل کے راستے کے طور پر بحیرہ احمر کے اہم کردار پر زوردیتےہوئے کہا کہ بحری گزرگاہ تک بلا روک ٹوک رسائی اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا نہ صرف خطے کی سلامتی اور استحکام میں معاون ہے، بلکہ عالمی سپلائی چین کی حفاظت اور بین الاقوامی تجارتی آرڈر کی بحالی میں بھی مدد گار ہے۔