نیو یارک (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کو خطے کے اندر ہی حل کرنے پر زور دیا ہے۔
انور نے یہ بات نیویارک میں بلومبرگ ٹیلی ویژن کو د ئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر امریکہ کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک بحیرہ جنوبی چین کا تعلق ہے تو ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ آسیان کی مرکزیت میں ہے اور اسے آسیان اور خطے کے اندر ہی حل کیا جانا چاہیے۔
انور نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کے امکان کے بارے میں غیر ضروری طور پر فکر مند ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے تصادم کے امکانات بارے دکھاوا کیا جا رہا ہے۔ اب ایسا نہیں ہوتا اور میں مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید نقطہ نظر رکھتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ متعلقہ مسئلے پر چین کا رد عمل تسلی بخش ہے۔ چین مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور ایک دوستانہ حل کا خواہشمند ہے۔