• Wuhan, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ جنوبی چین معاملہ بیرونی قوتوں کا پیدا کردہ ہے، سینئرچینی سفارت کارتازترین

June 10, 2024

وین تیانے (شِنہوا) چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی قیادت میں ایک وفد نے لاؤس میں آسیان ۔چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس اور آسیان علاقائی فورم کے سینئر عہدیداروں کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

سن نے ملاقاتوں کے بعد میڈیا کو بتایا کہ شرکاء نے فلسطین اسرائیل تنازع، یوکرین بحران، جزیرہ نما کوریا، میانمار، موسمیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے متعلقہ امور پر اپنے اصولی موقف کی وضاحت کی اور چین سے متعلق امریکہ اور مغرب کے غلط فہمیوں کو سختی سے مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے "ٹین پلس تھری" تعاون عملی منصوبہ (2023-2027) پر عمل درآمد میں ہونے والی پیشرفت کا مثبت جائزہ لیا جو مالیات ، غذائی تحفظ ، الیکٹرک گاڑیوں، ڈیجیٹل معیشت ، ماحول دوست معیشت ، معاشرے اور ثقافت کے ساتھ ساتھ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری میں اعلیٰ معیار پر عملدرآمد اور علاقائی سپلائی چینز کے روابط بڑھانے میں تعاون گہرا کرنے میں معاون ہیں۔

سن نے کہا کہ تمام فریق عمومی طور پر سیاسی سلامتی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے، تعمیری بات چیت اور تبادلوں میں پیشرفت اور ابھرتے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔

بحیرہ جنوبی چین معاملے پر انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں سلامتی کا سب سے بڑا چیلنج خطے کے باہر سے آتا ہے اور امریکی قیادت میں بیرونی قوتوں نے جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے بلاک سیاست اور کیمپوں میں تصادم کو بڑھاوا دیا، بحیرہ جنوبی چین میں فوجی تعیناتی اور آپریشنز آگے بڑھائے، سمندر سے متعلق اختلافات اور تضادات میں شدت پیدا کی اور ساحلی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو پامال کیا۔