• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ جنوبی چین معاملے پر جنوبی کوریا محتاط رہے ، چینتازترین

March 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین معاملے پر محتاط رہتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات ایک یومیہ پریس بریفنگ میں جنوبی بحیرہ چین معاملے پر جنوبی کوریا کے ترجمان وزارت خارجہ کے جانبدارانہ اور غیر حقیقت پسندانہ تبصروں سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کا جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے ان تبصروں پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے جنوبی کوریا سےاحتجاج کیا ہے ۔ جنوبی کوریا ،بحیرہ جنوبی چین معاملے میں فریق نہیں ہے۔ جنوبی کوریا نے حالیہ دنوں میں جو کچھ کیا ہے اس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو کسی قسم کی مدد نہیں ملی البتہ چین ۔ جنوبی کوریا تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

فلپائن نے23 مارچ کو اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سپلائی بحری جہاز اور کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہازوں کو روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی کے نام  پررین آئی جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں غیر قانونی طور پر دراندازی کرنے بھیجا تھا۔

ترجمان  نے کہا کہ رین آئی جیاؤ میں فلپائن کے ری سپلائی مشن سے متعلق اپنا موقف واضح کرچکے ہیں اور ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں رین آئی جیاؤ چین کے نان شا چھون ڈاؤ کا حصہ ہے جو ہمیشہ چین کا علاقہ رہا ہے۔

ترجمان لین جیان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ فلپائن غیر قانونی طور پر تعینات  کردہ جنگی بحری جہاز کی مرمت اور اسے مضبوط بنانے کے لیے ضروریات زندگی نہیں بلکہ تعمیراتی سامان بھیج رہا تھا۔ ان کا مقصد رین آئی جیاؤ پر مستقل قبضہ کرنا ہے جس کے لئے وہ چین کی ایک غیرآباد سمندری چٹان پر مستقل چوکی قائم کرنا چاہتا ہے جو سراسرغیرقانونی ہے۔