• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ جنوبی چین میں 10کروڑ ٹن تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافتتازترین

March 08, 2024

شینژین (شِنہوا) چین کے  بحیرہ جنوبی چین میں ایک آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جس میں ثابت شدہ تیل اور گیس کے ذخائرکی مقدار10کروڑ20لاکھ  ٹن تیل کے برابرہے۔

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے مشرقی حصے میں واقع اورگوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شینژین سے تقریباً 300 کلومیٹردورواقع  کیپنگ ساؤتھ آئل فیلڈ ہلکے خام تیل پر مشتمل ہے۔ آئل فیلڈ میں سمندر کی اوسط گہرائی تقریباً 500 میٹراور کھودا گیا سب سے گہرا سوراخ 4 ہزار831 میٹر گہرا ہے۔ سنوک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرژو شن ہوئی نے کہا کہ گہرے سمندرمیں دریافت اور گہرے سوراخ کرنے سے تیل اور گیس کے ذخائر اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔