بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں اس کے جائز حقوق کی خلاف ورزی یا اشتعال انگیزکی کسی بھی کارروائی کا چین بھرپور جواب دے گا۔
ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ایک دعویٰ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں فلپائنی کوسٹ گارڈ نے کہا تھا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز اس کے گشت پر معمور جہازوں کے قریب آگئے تھے۔
ژانگ نے کہا کہ فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ ملکر کام کیا ہے جو بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی روح کی شدید خلاف ورزی ہے اور اس نے علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں دوچار کردیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملات پر کوئی موقف نہ اپنانے کے اپنے عزم پر قائم رہے۔
ژانگ نے کہا کہ فلپائنی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز بارہا ہوانگ یان ڈاؤ کے پانیوں میں دراندازی کرتے رہے ہیں جس پر چین کو ناقابلِ تردید خودمختاری حاصل ہے اور چین کا ردعمل معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور روک تھام پر مبنی رہا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ چین اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے پانیوں میں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین، خطے کے ممالک کا مشترکہ گھر ہے اور چین مذاکرات و مشاورت سے متعلقہ ممالک کے ساتھ اختلافات ختم کرنے سے متعلق پرعزم ہے۔