• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ جنوبی چین پر فلپائن کا یکطرفہ دعویٰ چین کے قانونی حدود کی خلاف ورزی ہے، ترجمان وزارت خارجہتازترین

June 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کا اپنی حدود سے متعلق یکطرفہ دعویٰ چین کے خود مختار حقوق اور قانونی حدود کی خلاف ورزی ہے یہ عالمی قوانین کی پامالی بھی ہے جس میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ شامل ہے۔

ترجمان نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں فلپائنی محکمہ خارجہ کے 15 جون کو جاری کردہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں اپنے زیر سمندر شیلف کی حدود سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کو معلومات پیش کیں جہاں اسے وسائل کے استعمال کا خصوصی حق حاصل ہے۔

ترجمان لین نے کہا کہ چین نے اس پیشرفت کا نوٹس لیا ہے اور ہم اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین میں سمندری حد بندی پر علاقائی مسائل اور تنازعات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے کانٹی نینٹل شیلف کی حدود کے قواعد و ضوابط کے مطابق کمیشن فلپائن کی درخواست پر غور نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی یہ اس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔