• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی سے متعلق صدر شی کے بیانات پر مشتمل کتاب کے عربی ورژن کی متحدہ عرب امارات میں رونمائیتازترین

May 01, 2024

ابوظہبی(شِہنوا)متحدہ عرب امارت کے دارالحکومت ابو ظہبی میں  چینی صدر شی جن پھنگ  کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو(بی آر آئی ) کے بارے میں بیانات پر مشتمل کتاب کے عربی ورژن کی تقریب رونمائی ہوئی۔

اس تقریب میں چین اور عرب ممالک کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

عربی لسانیات مرکز  کے ڈائریکٹر علی بن تمیم نے اپنے خطاب میں بی آر آئی کو اکیسویں صدی کے سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک  قدم قرار دیا۔

 انہوں نے کہا  کہ رواداری اور  کامیابی کی اقدار میں رہتے ہوئے مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عرب اور چینی عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے والی  یہ کتاب موجودہ دور میں  شاہراہ ریشم کی صورت میں ایک چراغ کی مانند ہے۔

 انہوں نےمزید کہا کہ انسانی علم اور ثقافتی تبادلوں کے خزانوں پر مشتمل  یہ کتاب متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان دوستی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔