پورٹ آف اسپین(شِنہوا) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی وزیربرائے تجارت و صنعت پاولا گوپی سکون نے کہا ہے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہاہے۔
گوپی سکون نے ایک انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے نقطہ نظر سے اہمیت کا حامل ہے۔ چین کے لیے، یہ کسی دوسرے ملک میں سرمایہ کاری کانمائندہ منصوبہ ہے اور یہ امداد ہماری ترقی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہلا کیریبین ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے اور ملک کا فینکس پارک انڈسٹریل اسٹیٹ کیریبین خطے میں پہلا بی آر آئی منصوبہ ہے۔
چین کے بیجنگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ کی طرف سے ڈیزائن اور تعمیرکردہ انڈسٹریل اسٹیٹ تقریباً 5لاکھ 80ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس کا انتظام ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا ایک سرکاری ادارہ ای ٹیک کررہا ہے۔
گوپی سکون نے کہا کہ فینکس پارک انڈسٹریل اسٹیٹ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے لیے اہم منصوبہ اور ملک کی اقتصادی ترقی میں بڑاکردار ادا کرے گا، یہ ایک ایسا ماڈل ہے جسے پورے ملک میں اسی طرح کے صنعتی پارکوں کو تیار کرتے وقت اپنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں کا گروپ نئے صنعتی پارک اور دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کے دورے کے لیے "بہت جلد" پورٹ آف اسپین پہنچے گا۔