• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی افریقہ اور چین کے مضبوط تعلقات کوترقی دے رہا ہے: ماہرتازترین

February 19, 2024

اکرا(شِنہوا) گھانا کےایک ماہر نے کہا ہے کہ افریقہ اورچین کے مضبوط اوربڑھتے ہوئے تعلقات کوجزوی طورپرچین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی) سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ گھانا کے تھنک ٹینک افریقہ-چائنہ  سنٹر فار پالیسی اینڈ ایڈوائزری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال فرمپونگ نے شِنہوا کو دیےگئے ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ افریقہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بی آر آئی سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔    فرمپونگ نے کہا کہ بی آر آئی افریقہ کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ براعظم کے لیے توانائی، پانی، صفائی ، ٹیلی کمیونیکیشن اورٹرانسپورٹ میں بنیادی انفراسٹرکچر کی رکاوٹوں اور بجلی تک کم رسائی کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ براعظم کے درمیان افریقی تجارت کو فروغ دینے کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں چین کی شراکت کی وجہ سے بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی ترقی کو یکجا  اور تیز کیا جا سکتا ہے۔ پورے براعظم کے متعدد ممالک نے چین کے ساتھ ان تعلقات سے زبردست فائدہ اٹھایا ہے۔   فرمپونگ کا کہنا تھا کہ بی آر آئی پہلے سے ہی افریقہ کی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کو آسان بنانے، کاروباری لاگت میں کمی، افریقہ کی ملکی اور بین الاقوامی مسابقت میں اضافہ کرتے ہوئے اقتصادی کامیابی اور پائیدار ترقی حاصل کی جاسکے۔