• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 47 سائنس ٹیک فلمیں پیش کی جائیں گیتازترین

April 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا) 14 ویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سائنس اور ٹیکنالوجی سیکشن میں 47 سائنس ٹیک فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم  کے مطابق فلموں میں فطرت، زراعت اور خلائی وضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جبکہ اسکے علاوہ اس میں چین، روس، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سویڈن اور دیگر آٹھ ممالک کی 33  سپیشل ایفکٹ فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم اور چائنیز ایسوسی ایشن آف نیچرل سائنس میوزیم کی مشترکہ میزبانی میں،سائنس اور ٹیکنالوجی سیکشن 9 اپریل سے 5 مئی تک منعقد ہوگا۔

فلمیں بڑی اسکرینوں پر یا 4 ڈی میں دکھائی جائیں گی۔ آٹھ فلموں کے ایشیائی پریمیئر ہوں گے جبکہ 18 پہلی بار چین میں دکھائی جائیں گی۔