• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول 18 سے 26 اپریل تک منعقد ہوگاتازترین

March 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)14 واں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول 18 سے 26 اپریل تک منعقد ہوگا ،جس میں سربیا کے ہدایت کار امیر کستوریکا، تیانتان ایوارڈ کے لیے بین الاقوامی جیوری کی صدارت کریں گے۔

بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول  کے منتظمین کی جانب سے  گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ  اس سال کے تیانتان ایوارڈ  کے لیے  15 فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جنہیں   118ممالک اور خطوں کی جانب سے بھیجی گئی ریکارڈ  1ہزار 509 فلموں  میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

رواں سال چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے برازیل کو اس سال کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا  ہے۔ برازیل کے متعدد فلم ساز اور فلم اور ٹی وی کمپنیوں کے نمائندے فیسٹیول میں شرکت کریں گے، برازیل کی کئی ایک  فلمیں  بھی بیجنگ میں دکھائی جائیں  گی۔

فیسٹیول کے دوران، متنوع موضوعات پر مشتمل 240 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی فلمیں بیجنگ اور اس کی ہمسایہ تیانجن میونسپلٹی اور  ہیبے صوبے کے 20 سے زیادہ تھیٹرز میں دکھائی جائیں گی۔