بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہر بیجنگ کی میونسپلٹی نے کھپت کی صلاحیت کو بڑھانے اور وبائی مرض کے بعد کی بحالی سے 2024 میں مسلسل توسیع کی طرف توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ بات شہر کے میئر یِن یونگ نے اتوار کو بیجنگ میونسپل پیپلز کانگریس کےسالانہ اجلاس میں سرکاری امور کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔
چین کے پانچ بین الاقوامی کھپت کے مرکزی شہروں میں سے ایک کے طور پر بیجنگ کھپت کو بڑھانے کے لیے متعدد حکمت عملیاں اپنائے گاجن میں روایتی کاروباری اضلاع کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن، بین الاقوامی کھپت کے تجرباتی زونز کی تعمیر، تھوک کھپت کی حوصلہ افزائی اور خدمات کی کھپت کے لیے تعاون شامل ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں بیجنگ کی کل مارکیٹ کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 10.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اشیائے خوردونوش کی کل خوردہ فروخت 14.5 کھرب یوآن (تقریباً 203.2ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد زیادہ ہے۔