بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ ایٹرونگ بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں 24 سے 26 مارچ تک چھٹی چائنہ آن لائن لٹریچرپلس کانفرنس منعقد ہوگی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ بیجنگ میونسپل کمیٹی کے محکمہ تشہیر، چائنہ آڈیوویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن اور چائنہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے آن لائن ادبی مرکز کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد معیاری آن لائن ادب کی تیاری کو فروغ دینا ہے ۔
علاوہ ازیں اس کا مقصد اس صنعت کے باہمی رابطوں میں آسانی پیدا کرنا اور ادب کے شائقین کو خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔
اس کانفرنس کے دوران ایک سربراہی فورم اوردو ذیلی فورمزمنعقد کیے جائیں گے۔ سربراہی فورم میں چین کے آن لائن ادب کی ترقی پرسالانہ رپورٹ جاری کی جائے گی۔
مصنفین ، کاروباری شخصیات اورچائنہ رائٹرزایسوسی ایشن کے نمائندوں کو خصوصی خطاب کرنے، گول میز مباحثوں میں حصہ لینے اورادبی کلاسک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
اس دوران دوذیلی فورمز میں آن لائن ادب اورمتعلقہ دانشورانہ املاک کی تخلیق، تبدیلی اور پھیلاؤ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔