• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کے ڈاشنگ ہوائی اڈے سے 4سالوں میں 8کروڑ24لاکھ 80ہزار سے زیادہ مسافروں کی آمدورفتتازترین

September 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت گزشتہ چار سالوں میں 8کروڑ24لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے پیرکواپنے آپریشنز کے آغاز کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ  اپنے آغاز کے بعد سے، ڈاشنگ سے تقریباً 5لاکھ 57ہزار300ٹن کارگو اور میل کو بھی منزل مقصود پر پہنچایا گیا۔ہوائی اڈے پر اترنے اور روانہ ہونے والی پروازوں کی تعداد تقریباً6لاکھ82 ہزار900تک پہنچ گئی ہے۔

ڈاشنگ سے اگست کے آخر تک 202فضائی روٹس کے ذریعے185شہروں کے درمیان پروازیں چلائی جارہی تھیں۔