• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کے ڈاشنگ ہوائی اڈے سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغازتازترین

August 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے دارالحکومت بیجنگ اور سعودی عرب میں جدہ کے درمیان نیا روٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاشنگ ہوائی اڈے کے موسم گرما اور خزاں کے فلائٹ شیڈول کے مطابق،سعودی ایئر لائنز (سعودیہ) ہر پیر اور جمعہ کو بوئنگ 787-9 طیاروں کے ذریعے اپنی پروازیں چلارہی ہے۔

ڈاشنگ ہوائی اڈے کے اعلان کے مطابق ،سعودی ایئر لائنز 6 اگست سے بیجنگ ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے درمیان ایک نیا فضائی روٹ شروع کرے گی۔ بیجنگ کا نیا ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ  25 ستمبر 2019 کو آپریشنل ہوا تھا جہاں سے 30 سے زیادہ بین الاقوامی اور علاقائی روٹس شروع کیے گئے،جن پر 20 سے زیادہ ملکی اور غیرملکی ایئر لائنز اپنی پراوزیں چلارہی ہیں۔