• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کے پارکوں میں بہارتہوارکی تعطیلات میں 109 ثقافتی تقریبات کا اہتمامتازترین

February 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پارکوں میں بہارتہوار کی جاری آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران109 ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بیجنگ کے میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو کے مطابق ڈریگن یا لونگ کے سال کے ساتھ  رواں سال کے موسم بہارمیں والدین  اور بچوں کی مقبول تفریح گاہ ،بیجنگ چڑیا گھر نے 170 مربع میٹر پر تقویم نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

بیورو کے پارک ایڈمنسٹریشن آفس کے سربراہ ما ہونگ نے کہا کہ  تعطیلات کے سیزن کے دوران لوک فنون سے لوگوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہورہی ہے۔ دارالحکومت کے 15 سے زیادہ پارکس بشمول ہیکل آف ہیون اور بیہائی پارک میں  خطاطی، لالٹین سازی اور شکرسے بنے  مجسمے جیسی لوک فنون کی سرگرمیوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔    بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران ایک گرم سیاحتی شہر کے طور پر، بیجنگ کے پارکوں میں نئے قمری سال کے چوتھے دن،  منگل کوآنے والوں کی تعداد15لاکھ 20ہزار سے زیادہ رہی،جو گزشتہ سال سے119.45 فیصد زیادہ ہے۔