• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کی بڑی مصنوعی ذہانت کمپنیوں کی تعداد1ہزار سے تجاوز کر گئیتازترین

February 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں اکتوبر 2022 تک 1ہزار48 مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی بڑی کمپنیاں تھیں جو مجموعی قومی  کمپنیوں  کے کل کا 29 فیصد ہیں۔میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن کی طرف سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ ملک میں اعلی صنعتی صلاحیت کا حامل ہے اور اس کے پاس ایک ترقی یافتہ انڈسٹری چین ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بنیادی اے آئی ٹیکنالوجیز میں40ہزار سے زائد پیشہ ور افراد ہیں جس نے ملک میں اے آئی پر سب سے زیادہ شائع شدہ مقالے تیار کیے ہیں۔2022 میں بیجنگ میں سمارٹ فیکٹریوں اور ڈیجیٹلائزڈ ورکشاپس کی تعداد بالترتیب 36 اور 47 تک پہنچ گئی۔ 2023 میں، بیجنگ انٹرپرائزز، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اوپن سورس کمیونٹیز سمیت دیگر کی رہنمائی کرے گا تاکہ وہ بنیادی اے آئی ٹیکنالوجی کی جدت کے حصول کے لیے آپس میں اشتراک عمل کر سکیں۔