• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رواں برس مسافروں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئیتازترین

August 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2023 کے دوران مسافروں کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہوائی اڈے نے رواں سال جمعہ تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار پروازوں کو نمٹایا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق موسم گرما کے سفر کے عروج کے بعد سے ہوائی اڈے پر پروازوں اور مسافروں کا حجم اپنی تازہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگست میں ہوائی اڈے پر روزانہ مسافروں کی تعداد اوسطاً1 لاکھ 69 ہزار تھی۔

ائیرپورٹ پر موسم گرما کے دوران اہل خانہ اور طالب علموں کے گروپس کے سفر سے مسافروں کی طلب بڑھنے کے تناظر میں  توقع کی جا رہی ہے کہ مسافروں کی تعداد باقی مہینوں کے لئے زیادہ رہے گی۔