بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کو نیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے"قومی جنگلاتی شہر" کے ٹائٹل سے نوازا گیا ہے۔
بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھینگ جیانہوا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہریالی کی غیر متزلزل کوششوں کی بدولت بیجنگ میں جنگلات کا رقبہ 2012 کے 38.6 فیصد سے بڑھ کر موجودہ 44.8 فیصد ہو گیاہے۔ چھینگ نے کہا کہ شہر میں پودوں کی 2ہزار88 انواع اور زمین پر رینگنےوالے جانوروں کی 608 اقسام ہیں، جس سے بیجنگ دنیا کے سب سے زیادہ حیاتیاتی متنوع میٹروپولیس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنا بیجنگ کی ماحول دوست ترقی پر مسلسل عمل پیرا ہونے کا مکمل ثبوت ہے۔