• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کتاب میلہ میں ادب کے ذریعے ثقافتی تبادلوں کا فروغتازترین

June 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) 30واں بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلہ پانچ روز جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا، جس میں 71ممالک اور خطوں کے 16 سو نمائش کنندگان نے شرکت کی اور  2 لاکھ 20 ہزار چینی اور بین الاقوامی عنوانات کی  نمائش کی گئی۔

نمائش میں ایک ہزار سے زیادہ ثقافتی پروگرامز منعقد کئے گئے اور اکیس سو سے زیادہ کاپی رائٹ کےتجارتی معاہدے کئے گئے۔

دنیا کے دوسرے بڑے کتابی میلے کے طور پر بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلہ چینی ثقافت کو عالمی سطح  پر لے جانے کیلئے راستوں کو توسیع دے گا، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کیلئے پل کا کردار ادا کریگا۔

میلے میں چینی پبلشرز نے بین الاقوامی سامعین  کیلئے قومی ترقی کے راستے،کامیابیوں اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنیوالے اہم عنوانات کو اجاگر کیا۔ 

چائنا سوشل سائنسز پریس کے صدر ژاؤ جیان ینگ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ یہ کتابیں دنیا کے قارعین کیلئے چین کا کثیر الجہتی اورمتحرک تشخص پیش کر سکتی ہیں۔

20 سے زائد ملکوں نےقومی نمائش کے سٹالز لگائے۔

اس سال کے مہمان خصوصی سعودی عرب نے رنگا رنگ نمائشوں کے ذریعے اپنی قدیم لیکن پھلتی پھولتی ثقافت کو فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھایا۔

تقریباً 3 لاکھ  مندوبین کی شرکت سے کتاب میلے نے چین کی اشاعتی صنعت اور بین الاقوامی ہم منصبوں کے درمیان قریبی تعلقات استوار کیے، جو ثقافتی کشادگی اور ادبی تبادلوں کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کی ایک مثال ہے۔