بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے میونسپل صحت حکام کے مطابق سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایچ آئی وی/ ایڈز کے نئے کیسز میں گزشتہ سال کی نسبت کمی ہوئی ہے۔
بیجنگ میونسپل صحت کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ شہر میں جنوری سے اکتوبر تک مجموعی طور پر ایچ آئی وی ایڈز کے 1 ہزار 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.61 فیصد کم ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ 10 ماہ کی مدت کے دوران 96.99 فیصد نئے کیسز کے لیے جنسی طور پرمنتقلی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
بیجنگ میں اس وقت ایچ آئی وی سے متاثر اور ایڈز کے 26 ہزار13 مریض ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ 1985 میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے دارالحکومت میں اکتوبر کے آخر تک پر ایچ آئی وی/ ایڈز کے مجموعی طور پر 39 ہزار 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔