بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤیانگ کے گاؤں ڈونگ شِن ڈیان میں ایک نجی طور پر تعمیر کردہ عمارت میں آتشزگی سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ زخمی زیر علاج ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح ایک الیکٹرک سائیکل میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔
چھاویانگ ڈسٹرکٹ میں فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق صبح 3 بج کر 43 منٹ بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا اور 54 افراد کو عمارت سے باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔