بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہر بیجنگ میں دیوارِ چین کےحصے جو یونگ گوان کی فصائی سیر کے لیےہیلی کاپٹرٹور سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس سے سیاحوں کوعالمی ثقافتی ورثہ کے مقام کا ایک پرندے کی آنکھ سےنظارہ کرنے کاموقع ملے گا۔
چھانگ پھنگ ضلع جہاں دیوارچین کا جو یونگ گوان حصہ واقع ہے،کی حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر سروس کاافتتاح کرتے ہوئے صبح 10 بجے(بیجنگ وقت) ایک ہیلی کاپٹر نے چار سیاحوں کو لےکر ریزورٹ کی پارکنگ سے اڑان بھری ۔
سیاح اس سہولت کےلیے تین راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں اوریہ سروس روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجکر 30 منٹ ( بیجنگ وقت) تک چلے گی۔ جو یونگ گوان حصے کی سیر کے علاوہ سیاح دیگر دوراستوں کے ذریعے قریبی وادی گوان گو اور مِنگ مقبروں کے کے نظاروں سے بھی لطلف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ان راستوں سے سفر میں تین،پانچ اور پندرہ منٹ کا وقت لگتاہے اور پروزاوں کا کرایہ بالترتیب 298 یوان( تقریباً42 ڈالر)،398 یوان اور888 یوان فی کس ہے ۔
دیوارِچین کی کل لمباءی 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے اور یہ یونیسکوکا عالمی ثقافتی ورثہ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی کئی دیواروں پر مشتمل ہے ۔دیوارِچین کے حصوں کا کُل 520 کلومیٹر حصہ بیجنگ کی حدود میں ہے اورجو یونگ گوان حصہ شہر کے مرکز سے تقریباً60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔