بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گاڑی نہ رکھنے والے خاندانوں کے لیے اضافی20ہزارنئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی لائسنس پلیٹیں جاری کی جائیں گی۔
بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ نے جمعہ کوبتایا کہ درخواست دہندگان اتوار سے پوائنٹس کی بنیاد پر اپنی درجہ بندی چیک کرنے کے لیے شہر کے لائسنس پلیٹ لاٹری سسٹم میں لاگ ان کر سکتے ہیں۔مصدقہ خاندانوں کو 26 جولائی سے لائسنس پلیٹ کا تصدیقی نوٹس موصول ہوگا۔
کمیشن کے مطابق، یہ اضافی لائسنس پلیٹیں صرف این ای ویزخصوصاً مکمل الیکٹرک مسافر کاروں کے لیے ہیں۔ رواں سال ،مجموعی طور پر1لاکھ مسافر گاڑیوں کی لائسنس پلیٹس کاکوٹہ مختص کیا گیا ہے، جس میں20ہزار ایندھن سے چلنے والی اور باقی 80ہزاراین ای ویزشامل ہیں۔