• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں گزشتہ تین سال کے دوران 3ہزار700 سے زائد فرسٹ اسٹورز کھولے گئےتازترین

July 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ تین سالوں کے دوران مختلف برانڈز کی جانب سے3ہزار700 سے زیادہ  فرسٹ اسٹورز کھولے گئے۔

"فرسٹ اسٹور" سے مراد برانڈز یا کمپنیوں کی جانب سے چینی مین لینڈ ،ایشیا یا باقی دنیا کی مارکیٹوں میں قائم ہونے والے اولین اسٹورز ہیں۔

جولائی 2021 میں، چین نے شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو، تیانجن اور چھونگ چھنگ  میں  پہلے بین الاقوامی کھپت مراکز کی تعمیرکی  منظوری دی تھی۔  میونسپل کامرس بیورو کے سربراہ پھیاو شیو ڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  گزشتہ تین سالوں میں بیجنگ میں"فرسٹ اسٹور کی معیشت" کوبھرپور طریقے سے فروغ دیا گیا ہے اور اس طرح کے فرسٹ اسٹورز کے لیے 40لاکھ مربع میٹر سے زیادہ  نئے تجارتی علاقے شامل کیے گئے ہیں۔