بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی سے بچاو کے لئے شہریوں کے مخصوص گروپس کو کوویڈ ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
بیجنگ سنٹرفار ڈیزیزپریوینشن اینڈ کنٹرول نے پیرکوبتایا کہ 60 سال اور اس سے زیادہ اور 18 اور 59 سال کےدرمیانی عمر کے افراد جنہیں سنگین بنیادی بیماریوں، کم مدافعتی افعال ، یا انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے اور وہ کوویڈ-19 سے متاثر ہوئے یا نہیں کم سے کم ویکسین کی دو خوراکیں لگی ہیں وہ اس مرحلے میں ایکس بی بی ویکسین لگواسکتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق،کوویڈ کی قسم اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والی ذیلی قسم ہے۔اس لیے بہتر نتائج کے لیے ایکس بی بی ذیلی قسم کی اینٹی باڈی کی حامل ویکسین کی سفارش کی جاتی ہے۔