بیجنگ(شِنہوا)مالیاتی سٹریٹ فورم کی سالانہ کانفرنس پیر کے روز بیجنگ میں شروع ہو گئی ہے۔
تبدیلیوں کے دوران اقتصادی ترقی اور مالیاتی تعاون کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی جانب آگے بڑھیں کے موضوع پر منعقدہ 3 روزہ تقریب کا انعقاد ڈاون ٹاؤن فنانشل اسٹریٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں حقیقی معیشت اور مالیاتی خدمات، عالمی مارکیٹ اور مالیاتی نمو، فنٹیک اور ڈیجیٹل معیشت، اور گورننس سسٹم و مالیاتی استحکام پر ایک مرکزی فورم اور 4 متوازی فورم شامل ہوں گے۔
رواں سال کے فورم میں اعلیٰ معیار کی ترقی، حقیقی معیشت کو بااختیار بنانا، دیہی احیاء کی خدمت، اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ اور فن ٹیک اختراع کے موضوعات شامل ہوں گے۔
بلدیہ بیجنگ کی پیپلز گورنمنٹ ، دی پیپلز بینک آف چائنہ ، شِنہوا نیوز ایجنسی ، چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن ، چائنہ سیکورٹی ریگولیٹری کمیشن اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج 2012ء میں قائم ہونیوالے اس فورم کے مشترکہ منتظمین ہیں۔