بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی قدرتی آفات کے باعث 33 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے۔
بیجنگ کے ڈپٹی میئر شیا لِن ماؤ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 دیگر افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن میں ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے۔
مذکورہ 33 افراد کی ہلاکت بنیادی طور پر سیلاب اور مکانات کے منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
29جولائی سے 2 اگست تک بیجنگ ڈوکسوری طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید موسلا دھار بارشوں سے متاثر رہا ہے۔