بیجنگ(شِنہوا) چینی دارالحکومت بیجنگ میں وبا پر قابو پانے اور روک تھام کے لیے بند کیے جانے والے اہم شاپنگ مالز اور سپر مارکیٹوں کو شہریوں کے روزگار کے لیے دوبارہ کھولنے میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک میڈیا کانفرنس میں بیجنگ میونسپل گورنمنٹ کے ترجمان شو ہی جیان نے کہا کہ ایسے اسٹورز،جو کوویڈ-19 کی وباء سے متاثر ہوتے ہیں، تو انہیں ایک دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور انہیں تین دن سے زیادہ بند نہیں رکھا جائےگا۔کاروبار کے حوالے سے دی جانے والی نئی اجازت شہر کی جانب سے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے تحت دی گئی ہے جس کا مقصد شہر میں معمول کے کاروبار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ وباء کی روک تھام کی کوشش کرنا ہے۔
شو نے کہا کہ عوامی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بیجنگ حکومت ان رہائشیوں کے لیے بھی تعاون میں تیزی لائے گی جنہیں طبی خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنے بند کمپاؤنڈز کو چھوڑنا پڑتا ہے اور یہ کہ زیادہ خطرہ والے علاقوں سے کچرے کو ٹھکانے بھی لگایا جائے گا۔