• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میوزک فیسٹیول اکتوبر میں شروع ہوگاتازترین

August 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)27 واں بیجنگ میوزک فیسٹیول  5  سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوگا،جس میں  چین، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، آسٹریا، فرانس اور اٹلی سمیت دیگر  ممالک کے فنکاروں  کی جانب  سے 10 کنسرٹ پیش  کیے جائیں گے۔

میوزک فیسٹیول کی پریس بریفنگ کے مطابق، کنسرٹ  کے افتتاح کے موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار تان ڈون  کی زیر قیادت  چائنہ نیشنل سمفنی آرکسٹرا  اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرے گا۔

سامعین  بیجنگ کے سنٹرل ایکسز پر ثقافتی طائفوں کے فن سے لطف اندوز ہوسکیں گے،سنٹرل ایکسز پر واقع  700سالہ قدیم تاریخی اور ثقافتی عمارتوں اور علامتوں کو حال ہی میں اقوام متحدہ کی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

منتظمین  کے مطابق  میوزک فیسٹیول  میں سامعین کو اوپن ریہرسل، ماسٹرز اور ماسٹر کلاسز کے  ملاقاتوں کے ذریعے موسیقاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔