بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے عظیم نہر عجائب گھر میں " ماہِ بیجنگ عجائب گھر2024" کا آغاز ہوگیا جس کے دوران مختلف نمائشوں اور ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
بیجنگ میونسپل عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین یو جون نے بتایا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ بیجنگ کو "عجائب گھروں کے شہر" کی حیثیت سے فروغ دینے کا قیمتی ذریعہ ہے۔
بیجنگ میں 100 سے زائد عجائب گھر آن لائن اور آف لائن تقریباً ایک ہزار نمائشیں منعقد کریں گے جس کے لئے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد کو مفت داخلہ ٹکٹ دیئے جائیں گے۔
بیجنگ ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کا مقابلہ بھی منعقد کرے گا اور کچھ عجائب گھروں میں ویک اینڈ مارکیٹیں قائم کی جائیں گی جبکہ کچھ عجائب گھر اس دوران فلم اور پڑھائی کی سرگرمیاں منعقد کریں گے۔