بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ کی میونسپل حکومت تجارتی پیمانے پر ایرو اسپیس کی ترقی کے لیے تحقیق اور پیداواری مرکزکے طور پر"راکٹ سٹریٹ" کے قیام کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
"راکٹ سٹریٹ" ایرو اسپیس صنعت میں جدت کو فروغ دینے کے لیے بیجنگ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
گزشتہ روز ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جیانگ گوانگ ژی نے کہا کہ شہر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ انڈسٹری کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور 41 کمرشلائزیشن لانچ پراجیکٹس کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے،جن کی مالیت 10کروڑیوآن(1کروڑ40لاکھ 80ہزار ڈالر) سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں کمرشل اسپیس کے شعبے میں 157 کاروباری ادارے کام کررہے ہیں جن میں متعدد معروف کمرشل لانچ اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔ راکٹ ساز کمپنیاں بیجنگ کے جنوب جبکہ سیٹلائٹ سے متعلقہ ادارے اس کے شمال میں قائم ہیں۔
چین کے نجی تجارتی راکٹ اداروں کی طرف سے2023کے دوران 13 خلائی لانچنگ کی گئیں،جن کا صدر دفتر بیجنگ میں ہے۔