• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ سے چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کاباضابطہ آغازہوگیاتازترین

July 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ سے چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کاباضابطہ آغازہوگیا،اور اس سلسلے میں پیر کو پہلی کارگو ٹرین و بیجنگ سے روسی دارالحکومت ماسکو کے لیے روانہ ہوئی۔

تعمیراتی سامان، گھریلو برقی آلات، کپڑے اور دیگر سامان لے جانے والی مال بردار ٹرین بیجنگ کے شمال مشرقی پھنگو ضلع کے لاجسٹک مرکز سے روانہ ہوئی۔ بیجنگ سے پہلی آزمائشی ٹرین  رواں سال مارچ میں شروع کی گئی تھی۔ پیر سے شروع ہونے والی یہ سروس مہینے میں کم از کم ایک بار چلے گی۔ چین کی سائنوٹرانس کی شمالی شاخ کے ڈپٹی جنرل منیجر گینگ ژانفینگ نے کہا کہ ترین کے ذریعے سامان کو یورپ روانہ کرنے سے پہلے اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے یا ہیبے صوبے میں بھیجا جائے گا۔