• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ شیانگ شان فورم رواں سال ستمبر میں منعقد ہوگاتازترین

July 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) 11 واں بیجنگ شیانگ شان فورم دارالحکومت بیجنگ میں 12 سے 14 ستمبر تک منعقد ہو گا۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس سال کا فورم "ہم نصیب مستقبل کے لیے امن کا فروغ " کے موضوع پرہوگا۔

ژانگ نے کہا کہ چین نے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون ملک سے سیکورٹی ماہرین اور سکالرز کو فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے،اور یہ کہ فورم کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔

2006 میں شروع کیا گیا، بیجنگ شیانگ شان فورم بین الاقوامی سطح پر اثرورسوخ کے ساتھ ایشیا پیسفک خطے کا ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اور دفاعی فورم ہے۔