• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شعبہ ترسیل نے اکتوبر کے دوران مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک میں ترسیل مارکیٹ کی کارکردگی پر نگاہ رکھنے والاتازترین

November 03, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں چین-امریکہ جڑواں صوبوں/ ریاستوں اور شہروں کے درمیان قریبی تعاون نتیجہ خیزرہا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں منعقدہ  5 ویں چین ۔امریکہ سسٹر سٹیز کانفرنس کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں اور طاقت کا سرچشمہ عوام کے درمیان دوستی میں ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ سسٹر صوبے/ ریاستیں اور شہر دوستی گہرا کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کے حصول کا اہم پلیٹ فارم ہیں۔ 1979 میں پہلی جڑواں شہر قائم ہو ئے تھے جس کے بعد اب تک 284 جڑواں شہر تشکیل پاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹر صوبوں/ ریاستوں اور شہروں نے گزشتہ 4 دہائیوں  کے دوران قریبی اور نتیجہ خیز تعاون میں حصہ لیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ۔ امریکہ سسٹر سٹیز کانفرنس ذیلی قومی تبادلوں کا ایک اہم میکانزم ہے اور اس نے سسٹر شہروں کے درمیان ترقی و تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذیلی قومی تبادلوں میں پل کا کردار ادا کرتے رہیں تاکہ صوبوں / ریاستوں اور شہروں کو دوطرفہ تعلقات میں مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

اس کانفرنس کا موضوع " عوام کے لئے سبز شہروں کی تعمیر" ہے۔ کانفرنس کی میزبانی چینی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز اور جیانگ سو کی صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔