بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کے فینگ تائی ڈسٹرکٹ کے علاقے شن گو نگ میں قدیم بستی دریافت ہوئی ہے جس کے دفاع کے لیے چاروں طرف دوہری خندقیں کھودی گئی تھیں۔
ثقافتی آثار کے میونسپل بیورو کے مطابق تقریباً 45ہزار مربع میٹر کے مجموعی رقبے کے ساتھ،شن گو نگ سائٹ پر تقریباً 8ہزار مربع میٹر علاقے کی پہلے ہی کھدائی ہو چکی ہے، جس میں 300 سے زیادہ کھنڈرات دریافت ہوئے جن میں مقبرے، خندقیں، مکانات، تہ خانےاور راکھ کے گڑھے شامل ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر باقیات شیا عہد کے آخری دور (2070 قبل مسیح سے 1600 قبل مسیح) اور شانگ عہد کے ابتدائی دور (1600 قبل مسیح سے 1046 قبل مسیح) کے درمیان کی ہیں۔ یہ جگہ ایک رہائشی علاقے اور مقبروں پر مشتمل ہے۔