• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ-تیانجن-ہیبے کے خطے کی پہلی ششماہی کی غیر ملکی تجارت میں ریکارڈ اضافہتازترین

July 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ-تیانجن-ہیبے کے خطے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران غیر ملکی تجارت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق خطے کی  پہلے چھ ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں  4.6 فیصد اضافے کے ساتھ 25کھرب 40ارب یوآن (تقریباً356ارب 90کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر، برآمدات گزشتہ سال سے  6.4 فیصد اضافے سے 673ارب87کروڑ یوآن جبکہ 3.9 فیصد اضافے سےدرآمدات کا حجم 18کھرب 70ارب یوآن رہا۔اس عرصے میں خطے کی غیر ملکی تجارت ملک کی کل تجارت کا 12 فیصد رہی۔

خاص طور پر اس عرصے کے دوران بیجنگ کی غیر ملکی تجارت کا حجم 18کھرب30ارب یوآن رہا جو خطے کی مجموعی تجارت کا 72 فیصد ہے۔

ابھرتی ہوئی صنعتوں کی وجہ سے  پہلی ششماہی میں خطے کی برآمدی ترقی کا رجحان برقرار رہا اور اس عرصے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویات و صحت، ایرو اسپیس اور آٹوموٹیو صنعتوں کی نئی قسم کی برآمدات میں بالترتیب 18.3 فیصد، 16 فیصد، 17.3 فیصد اور 54.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔