• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ-تیانجن-ہوبے خطے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کےحصول میں شاندار پیش رفتتازترین

February 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ-تیانجن-ہوبے خطے  کے ایک اہلکارکاکہنا ہے کہ گزشتہ عشرے میں خطے نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں زبردست پیش رفت حاصل کی ہے۔

2014 کے اوائل میں چین نے بیجنگ، تیانجن اور ہوبے خطے  کی ترقی کو مربوط کرنے کے لیے ایک اہم حکمت عملی کا آغاز کیا تھا جو  ایک علاقائی شہری  مجموعہ ہے جسے "جنگ-جن-جی" کہا جاتا ہے۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کے ایک سینئر اہلکار گو لین فینگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس خطے نے  نقل وحمل کےایک جامع نظام کی تعمیر میں پیش رفت حاصل کی ہے جس سے شہری انتظام اورعلاقائی سطح پر مربوط ترقی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

گو لین فینگ کا کہناتھا کہ بنیادی طورپر خطے کے بڑے شہروں کے مابین نقل وحمل کےلیے ایک سے ڈیڑھ گھنٹےسفر پر مشتمل ٹریفک کا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔