بیجنگ (شِںہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی بنیادی ڈھانچے میں بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی موقع فراہم کررہا ہے۔
تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ترقیاتی تعاون کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی اور بہت سے ترقی پذیر ممالک اس بنیادی ڈھانچےسے محروم ہیں جس کی انہیں اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی سبب ہے کہ یہ اجلاس اور بیلٹ اینڈ روڈ (انیشی ایٹو) بہت اہم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ (انیشی ایٹو) ظاہرکرتا ہے کہ ہمارے پاس سبز شہروں، برادریوں ، نقل و حمل اور بجلی کے نظام کی تعمیر سے کہیں زیادہ کام کرنے کا موقع ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بدولت ہم ہنگامی بنیادی ڈھانچہ کو بنیادی ڈھانچے کے مواقع میں تبدیل کرسکتے ہیں۔