• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون مشترکہ ترقی کے انجن کے طور پرکام کرے گا: چینی وزیر خارجہتازترین

March 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نےکہا ہے کہ اعلیٰ معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کے انجن اورپوری دنیا میں جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک محرک کے طور پرکام کرے گا۔

 جمعرات کو بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ  10 سال قبل بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کو شروع کرنے کے بعد سے اس کےفائدہ مند  نتائج سامنے آئے ہیں اور یہ عالمی سطح پر عوامی بھلائی کا سب سے مقبول اور بین الاقوامی تعاون کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ شراکت دار ممالک کے لیے تعاون، مواقع اور خوشحالی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین بی آر آئی کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شاہراہ ریشم کی روح کو برقرار رکھنے، 2023 میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے دوسرے سنہری عشرے کا آغاز کرے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین فزیکل کنیکٹیویٹی کی اپ گریڈنگ، ادارہ جاتی روابط کی مضبوطی اور عوامی رابطوں کو فروغ دے گا اور ملک بی آر آئی کو ایک پائیدار موقع بنانا چاہتا ہے۔