• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے غربت میں کمی کی کوششوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی:چینتازترین

October 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے لوگوں کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور عالمی غربت میں کمی کی کوششوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں  عالمی غربت میں کمی کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے اثرات کے بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کا بنیادی ہدف غربت کا خاتمہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی کا اعلان 10 سال قبل ترجیحی طور پر غربت میں کمی کے  لیے کیا گیا تھا اور یہ منصوبہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غربت کے خاتمےکا ایک ذریعہ بن رہا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، بی آر آئی نے عالمی سطح پر تقریباً 10کھرب  ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور 4کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ بی آر آئی زرعی تعاون طریقہ کار سے شراکت دار ممالک میں غریب آبادی کو خوراک تک رسائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔ بی آر آئی فریم ورک کے تحت صنعتی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئےہیں۔