منسک(شِنہوا) بیلاروس کی تیل کمپنی بیلورسنفٹ کے تقریباً 200 چارجنگ اسٹیشنز کو 2023 کے آخر تک چینی برقی گاڑیوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے تبدیل کر دیا جائے گا۔
بیلور سنفٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر برائے تعمیرات، عام امور ونظریاتی کام آندرے کوٹک نے کہا کہ یہ ملک میں بیلور سنفٹ کے تمام موجودہ چارجنگ اسٹیشنز کا تقریباً 30 فیصد ہیں۔
کوٹک نےواضح کیا کہ بیلاروس میں چین سے آٹو سپلائی میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے جو الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کے چارجنگ نیٹ ورکس کو جی بی / ٹی اسٹینڈرڈ کے چینی کنیکٹر کے ساتھ دوبارہ فٹ کیا جارہا ہے۔
ان دنوں ہمارے پاس 16 چارجنگ اسٹیشن کام کر رہے ہیں جو چینی برقی گاڑیوں کو چارج کر سکتے ہیں۔ سال کے آخر تک اس طرح کے تقریباً 200 اسٹیشنز ہوں گے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 2018 میں ملک میں برقی نقل و حمل کے استعمال کو تیز کرنے کے بارے میں ایک فرمان پر دستخط کیے تھے۔
دستاویز کے مطابق بیلورسنفٹ کو برقی چارجنگ نیٹ ورک کی تخلیق اور ترقی کے لئے ذمہ دار ریاستی آپریٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔