• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیلجیئم کے وزیر اعظم نے استعفی دے دیاتازترین

June 10, 2024

برسلز(شِنہوا)بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزنیڈرڈی کرو نے انتخابات میں اپنی وی ایل ڈی پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر استعفی دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل  لمحہ ہے کہ ہم ہار گئے ہیں اور اب میں بطور وزیر اعظم مستعفی ہو رہا ہوں۔

وزیر اعظم نے الیکشن جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ ان کی پارٹی کو وفاقی انتخابات میں 5.9 فیصد اور علاقائی انتخابات میں 8.1 فیصد ووٹ ملے۔

 بیلجیئم کے باشندوں نے نئی وفاقی پارلیمان، علاقائی پارلیمانوں اور یورپی پارلیمان کے اراکین کے انتخاب کے لیے گزشتہ روز ووٹ ڈالے۔